اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ ڈیل پر رضامند ہوگئے جس کے نتیجے میں غزہ میں 5 دن کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فریقین جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر رضامند ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی اخبار میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق غزہ میں جنگ میں وقفے سے متعلق معاہدہ 6 صفحات پر مشتمل ہے۔
دوسری جانب امریکی اخبار کی اس رپورٹ پر وائٹ ہاؤس یا اسرائیلی وزیراعظم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 12 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں