• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • ایک مشہور سیاسی جماعت کے آفیشل لیٹر ہیڈ پر جاری ہونے والا مبینہ نوٹیفیکیشن

ایک مشہور سیاسی جماعت کے آفیشل لیٹر ہیڈ پر جاری ہونے والا مبینہ نوٹیفیکیشن

بخدمت جناب جملہ صحافی برادران، جتھۂ جہولِ مسلم لیگ نواز و عوام الناس اسلامی جمہوریہ پاکستان

بعد سلام عرض ہے کہ:

گذشتہ روز سے ہماری چئیرمین ماؤزے کی شان اقدس اور ان کی نجی زندگی کے متعلق جگت بازی کا ایک لامتناہی سلسلہ جاری و ساری ہے جس کا ردعمل پارٹی کے آفیشل لیٹر ہیڈ پر دینا لازمی ہے۔ اس قضیے کا آغاز جیو نیوز سے وابستہ غیر معروف صحافی عمر چیمہ کی جانب سے ہوا۔ عمر چیمہ یقینی طور پر ایک بددیانت صحافی ہے جس کا ثبوت اس قسم کی خبر عوام تک پہنچانا ہے۔ البتہ عمر چیمہ کی پانامہ سے متعلقہ تمام تحقیقات کو صد فیصد درست سمجھنا عوام الناس پہ فرض کیا جاتا ہے۔ عمر چیمہ کی خبر ٹھیک ہونے کا پیمانہ خبر کا چئیرمین ماؤزے یا کمی کمین نواز شریف کے حق میں ہونا ہے۔ پس ترجمان چئیرمین ماؤزے اس موقع پر یہ بات واضح کرتا چلے کہ حق اور سچ صرف اور صرف وہی ہے جو ہمارے حق میں جائے۔

چئیرمین ماؤزے سے متعلقہ انتہائی نجی نوعیت کی یہ خبر عوام تک پہنچانے کا استحقاق صرف اور صرف چئیرمین تک ہی محدود ہے جسے وہ پچھلی بار حجلہ عروسی سے لائیو انٹرویو دے کر ثابت کر چکے ہیں۔ ترجمان چئیرمین ماؤزے اس بات کا کوئی جواب دینے سے انکاری ہے کہ ایسی روایت ڈالی ہی کیوں جس پہ بعد ازاں پچھتانا پڑے۔ ایاک نعبد و ایاک نستعین!

چئیرمین ماؤزے موقع کی مناسبت سے نجی معاملہ ہونے کے باوجود یہ حقیقت آشکار کرنا چاہتے ہیں کہ کئی ٹھرکی بڑھیاؤں کی جانب سے ان پر ڈورے ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ چئیرمین البتہ بذات خود شاذ ہی کسی جانب متوجہ ہوئے۔ اس بات کا ثبوت چئیرمین کا بلیک بیری ہے جسے عدالت کے سامنے پیش کرنا مسلم لیگ نواز اور عائشہ گلالئی کی ذمہ داری ہے۔ چئیرمین کبھی آپ سے جھوٹ نہیں بولیں گے۔

ترجمان چئیرمین ماؤزے یہاں یہ حقیقت آشکار کرتا چلے کہ عمر چیمہ کی جانب سے بنائے گئے پہاڑ کو رائی گھر کے بھیدی نے پیش کی۔ واضح کیا جاتا ہے کہ چئیرمین مذکورہ خاتون سے شادی کا ارادہ ضرور رکھتے ہیں (شاید کر بھی چکے ہوں، تینوں کی؟) البتہ ہمارا استدلال ہے کہ عمر چیمہ نے یہ حقیقت کیوں ظاہر کی؟ اب چونکہ عمر چیمہ یہ حقیقت بیان کر چکا ہے تو چئیرمین ماؤزے کی ناراضگی برحق سمجھی جائے۔ ردعمل کے طور پر تمام ٹائیگرز کو چیمہ کی ٹائیگرز والی کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہاں تمام نون لیگیوں  پر  یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ کرما از اے بچ بروز، بی کئیرفل۔ حمزہ شہباز نے مبینہ طور پر عائشہ احد کی طلاق کروا کر نکاح کیا وہی الزام چئیرمین ماؤزے پر لگایا جارہا ہے جو کہ مکمل لغو اور بے بنیاد ہے۔ ترجمان کی جانب سے اس بات کے جھوٹ ہونے کی دلیل یہی کافی ہے کہ یہ چئیرمین ماؤزے کے حق میں نہیں۔ پس ثابت ہوا یہ جھوٹ ہے۔ ترجمان یہ بھی واضح کرتا چلے کہ حمزہ شہباز کا معاملہ ہرگز ہرگز نجی اور ذاتی نوعیت کا نہیں البتہ چئیرمین ماؤزے کا کیس جماعت کے لیٹر ہیڈ پر آنے کے باوجود مکمل طور ذاتی اور نجی سمجھا جائے۔

Facebook Comments

معاذ بن محمود
انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاست اور سیاحت کا انوکھا امتزاج۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply