• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • بدلتے منظر نامے اور بنیادی ضروریات(سٹریٹ چلڈرن اور معاشرہ)۔۔حصہ دوم

بدلتے منظر نامے اور بنیادی ضروریات(سٹریٹ چلڈرن اور معاشرہ)۔۔حصہ دوم

یونیسکو، گلوبل سروے،ہوم لیس ورلڈ کپ فاؤنڈیشن، دنیا بھر میں سٹریٹ چلڈرن کے لیے حصہ بقدر جثہ کام کرنے والی ہزاروں تنظیموں اوردستیاب ڈیٹا بیس کے مطابق اس وقت تقریباََ 7بلین کی آباد ی میں سے 1.6بلین آبادی سٹریٹ چلڈرن پر مشتمل ہے۔ اسٹریٹ چلڈرن بچے جب d Unattended  ہوتے ہیں تو زمانے کا سب سے بڑا بگاڑ بنتے ہیں۔ یو ایس جیسے بڑے ملک میں گلی کے آوارہ بچوں کی تعداد 1.7ملین سے زیادہ ہے۔یو ایس این جی او Do Something.Orgکے مطابق یہاں 75%بچے ڈرگز اورsexual assault کا شکار ہو جاتے ہیں جن میں سے ہر سال پانچ ہزار سے زائد بچے بیماری، معاشرتی تشدد اور خودکشی کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔The National Network for Youthکی رپورٹ کے مطابق عام بچے کے مقابلے میں اسٹریٹ چائلڈ تین گناہ زیادہ جنسی زیادتی کا شکار ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں اٹھار ہ سال سے کم عمر بچہ جو لا وارث، یتیم، مفلوک الحال،جنسی، جسمانی و ذہنی تشددکا شکارہو وہ بد قسمت سڑیٹ چائلڈکہلا تا ہے۔ معاشرے کے کسی بھی جبر کی وجہ سے بچہ سٹریٹ چائلڈ کا لباد ہ اوڑھ لیتاہے۔سٹریٹ چلڈرن بچے بنیادی طور پر تین قسم کے ہوتے ہیں۔

1۔ جو سڑکوں یا گلیوں میں کمائی کی غرض سے بغیر فیملی کے اپنی زندگی بسر کرتے ہیں،

2۔دوسرے وہ جو دن کو پناہ لینے کے لیے سڑکوں اور چوراہوں میں روزی کا بندوبست کرتے نظر آتے ہیں اور شام میں اپنی فیملی کیساتھ کسی چھونپڑے وغیرہ میں سوتے ہیں۔

3۔ تیسری قسم کے سٹریٹ چلڈرن وہ ہیں جن کا مستقل ٹھکانہ ٹھٹھرتی راتوں اور تپتے دنوں میں بھی سڑکیں،فٹ پاتھ، گٹروں کے ڈھکن،ندی نالوں کے اطراف،پلوں کے سائے اور پارکو ں کے سائبان وغیرہ ہوتے ہیں جہاں وہ اپنے خاندانوں کیساتھ گزربسر کرتے ہیں۔

مذکورہ تینوں قسم کے بچے ہر وقت کسی نہ کسی استحصال کا شکار رہتے ہیں۔
سٹریٹ چلڈرن کا لفظ سب سے پہلے 1948میں ایلن بال نے اپنی کتاب ہسٹری آف ابینڈ نڈ چلڈرن میں استعمال کیا۔ بچوں کے حقوق کے کنونشن آرٹیکل 271کے مطابق ریاست کا بنیادی حق ہے کہ اس کی ہر بنیادی ضرورت بالخصوص تعلیم، صحت، خوراک، رہائش وغیرہ کا بندوبست کرے۔ہر سال 20نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔پاکستان میں اٹھارہ سال تک کے بچوں کی تعداد 49فیصد ہے۔یونیسف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 45لاکھ بچے یتیم ہیں جن کی عمریں 17سال سے   کم ہیں۔ پاکستان میں صوبوں نے سٹریٹ چلڈرن کے لیے کچھ برائے نام کیا ہے جیسے کہ خیبر پختون خوا  میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010ء کا مقصد بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے جو کہ عملاسفید جھوٹ کے مترادف ہے۔

کے پی کے میں غذائی قلت کی وجہ سے پانچ سال سے کم عمراٹھتالیس فیصد بچے پست قداور سترہ فیصد وزن کی کمی کا شکا رہیں۔ یہاں 15لاکھ سے زائد پندرہ سے سولہ سال کی عمر کے بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ غذائی قلت کی وجہ سے بچے سمگلنگ، عصمت فروشی، منشیا ت فروشی میں پڑے ہیں اوردہشت گردی کے واقعات میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔بے سہار ابچوں کے قانون میں پنجاب حکومت کی موجودہ ترمیم کے مطابق بچوں پر ظلم وزیادتی کے تمام جرائم ناقابل ضمانت قراردیے گئے۔اور سیکشن 20A کے تحت بچوں کے قیام و طعام کا بندوبست کرنے والی تنظیموں کے لیے چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروز سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی۔ بچوں کو تنگ کرنے والے پر تین لاکھ روپے جرمانہ کے ساتھ سات سال قید او ران سے سامان منگوانے اور کچرا اٹھوانا   بھی جرم قراردیا گیاہے۔ سندھ چلڈرن ایکٹ1955ء اور سندھ اتھارٹی ایکٹ 2011ء بچوں کی حفاظت کے لیے خوش آئند قوانین ہیں۔افسوس صدر افسو س صوبائی سطح پر پنجاب، خیبرپختون خوا  اور سندھ میں بچوں کے حقوق کی باتیں صرف ہوائی اور کتابی باتیں نظر آتی ہیں جبکہ بلوچستان کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔

Zamoung Korنام کا ایک ادارہ خیبر پختون خوا  میں سٹریٹ چلڈرن کی پرورش کے لیے کھولا گیاہے جس کا باقاعدہ آغاز پشا ور سے کیا گیا اورکچھ سٹریٹ چلڈرنز کا داخلہ بھی کیا گیا جو احسن عمل مگر اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترداف ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور ایدھی فاؤنڈیشن جیسے اداروں کو چاہیے کہ وہ ان ٹھکرائے ہوئے بچوں پر توجہ دیں اور ان کو ملک کا بہتر شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ حکومت کی ترجیحات میں نہیں ہے کہ وہ اپنی عیاشی کی زندگی سے لفظ اشرافیہ کے لقب کو تاراج کرکے معصوم پھولوں کو نئی زندگی دے۔ الخدمت کے شعبہ سٹریٹ چلڈرن کے انچارج علی ارسلان نے بتایا کہ الخدمت کے سترہ سڑیٹ چلڈرن سنٹروں پر 688غریب و لاچار بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں جس میں انہیں بنیاد ی تعلیم وتربیت،ریفریشمنٹ ، صحت وصفائی، گیمز،سیروسیاحت اور تحائف وغیر ہ دیے جاتے ہیں اور ان کے والدین کی کاؤنسلنگ بھی کی جاتی ہے۔ الخدمت کے ایک سٹریٹ چلڈرن کا خرچہ 11,58,300روپے ہے۔

الخدمت کے کام کو قریب سے دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ تھا۔ جس طریقے سے الخدمت اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور پروگراموں کے لیے پالیسی، مینول، ٹی او  آرزاور گائیڈ بکس بناتی ہے وہ کمال ہے۔ با لخصوص جس طرح سٹریٹ چلڈرن بچوں کے لیے 27صفحات پر مشتمل ایس او پیز کا کتابچہ مرتب کیا ہے وہ قابل تقلید ہے۔ راقم کی رائے میں جو ادارے سٹریٹ چلڈر ن کے لیے کام کررہے ہیں انہیں الخدمت کے ا نSOP’sکا ضرور جائزہ لینا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جاری ہے

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply