• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل جمعہ تک جنگ بندی کردے:حزب اللہ کا اَلٹی میٹم

اسرائیل جمعہ تک جنگ بندی کردے:حزب اللہ کا اَلٹی میٹم

ترجمان حزب اللہ حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو جمعہ تک جنگ بندی کا اَلٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ سیز فائر نہ ہوا تو جنگ میں براہِ راست شامل ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے نتیجے میں مشرق وسطی پر بڑی جنگ کے سائے منڈلانے لگے، حزب اللہ نے اسرائیل کو جنگ بندی کے لئے جمعہ تک کا الٹی میٹم دے دیا۔

ترجمان حزب اللہ حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ سیز فائر نہ ہوا تو جنگ میں براہِ راست شامل ہو جائیں گے۔

یاد رہے یمنی فورس بھی اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں سے حملے کر رہی ہے، یمن نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

حوثی فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطین میں ہمارے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں تیسرا آپریشن ہے، جب تک اسرائیلی جارحیت بند نہیں ہوتی، میزائلوں اور ڈرونز سے مزید حملے جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان سرحد پر 8 اکتوبر سے وقتاً فوقتاً اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

حملوں میں حزب اللہ کے 46 اراکین سمیت اسلامی جہاد تحریک کے 6، حماس کے 3، حزب اللہ کی حمایت یافتہ سنّی مزاحمتی بریگیڈ کے 2 اراکین اور ایک اخباری رپورٹر سمیت 4 شہری شہید ہو چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

لبنان کی طرف سے کئے گئے حملوں کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی اور ایک اسرائیلی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply