• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عوام کو احتجاج پر اکسانے کا الزام، ایران کے سابق صدر گرفتار

عوام کو احتجاج پر اکسانے کا الزام، ایران کے سابق صدر گرفتار

شیراز: ایرانی  حکومت نے سابق صدر احمدی نژاد کو احتجاج پر اکسانے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سابق صدر احمدی نژاد نے حکومت مخالف مظاہروں کے لیے عوام کو اکسایا اور انہیں سڑکوں پر لائے جس کی بنیاد پر انہیں ایران کے شہر شیراز سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اجازت ملنے کے بعد سابق صدر احمدی نژاد کو نظر بند کیا جائے گا اور اُن کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی اور حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے حکومت نے پولیس کا استعمال کیا تو مظاہرین پرتشدد ہوگئے۔اطلاعات یہ بھی سامنے آئی ہیں کہ مظاہرین سابق صدر احمدی نژاد کے حق میں آواز بلند کررہے ہیں جس سے حکومت کو یہ تاثر مل رہا ہے کہ وہ مظاہرے سابق صدر کی ایماں پر کیے جارہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب ایرانی حکومت نے ملک میں ہونے والے مظاہروں میں امریکی ہاتھ ملوث ہونے کے خدشات کا اظہار بھی کیا ہے، حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اس طرح کے اقدامات سے ملک میں انتشار پھیلانے میں ناکام رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply