• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پارٹیز میں نشہ آور ادویات کے استعمال سے لڑکیوں کی اموات کا انکشاف

پارٹیز میں نشہ آور ادویات کے استعمال سے لڑکیوں کی اموات کا انکشاف

کراچی شہر میں ہونے والی ڈانس پارٹیز میں نشے اور ممنوعہ ادویہ کی اوور ڈوز سے لڑکیوں کی اموات ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سرکاری افسر کے فارم ہاؤس کو سیل کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ جنید شیخ کا کہنا ہے کہ چھیپا اور ایدھی کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں 12 نوجوان لڑکیوں کی لاوارث لاشوں کو دفنانے کا انکشاف ہوا ہے، ان لڑکیوں کی اموات ڈانس پارٹیوں یا فحاشی کے اڈوں پر ہوئیں۔

جنید شیخ کا دعویٰ ہے کہ فارم ہاؤسز اور فحاشی کے اڈوں کا عملہ خاموشی سے لاشیں ٹھکانے لگا دیتا ہے، سچل کے علاقے سے 27 ستمبر کو لڑکی کی لاش ملی تھی، لڑکی کی موت اوور ڈوز کی وجہ سے ہوئی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

انھوں نے مزید کہا کہ تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ خاتون کی موت فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی کے دوران ہوئی اور لاش کو سچل تھانے کی حدود میں جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا۔ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مطابق تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ لڑکی کو 3 ماہ قبل ملتان سے لایا گیا تھا، پولیس نے سرکاری افسر کے فارم ہاؤس کو سیل کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ، مذکورہ افسر یہ دھندہ چلا رہا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply