دنیا سے انسانیت ختم رہی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ فلپ لزارانی نے عالمی میڈیا کو بتایا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ ایک کھائی کے دہانے پر ہے۔

مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر جنرل نے کہا کہ دنیا اب اپنی انسانیت کھو رہی ہے۔

انھوں نے متنبہ کیا کہ پورے خطے میں تشدد پھیل سکتا ہے۔
لزارینی نے غزہ کے اندر شہریوں کے لیے سنگین صورتحال کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے علاقے میں انسانی امداد کی راہداریوں کا ایک بار پھر مطالبہ کیا۔

یروشلم میں خطاب کرتے ہوئے لزارانی نے اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ’ہولناک اور وحشیانہ قتل عام‘ قرار دیا جس نے ’اسرائیل میں ایک قومی اور اجتماعی صدمے کی کیفیت‘ کو پیدا کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انھوں نے کہا، ’لیکن یہ واقعہ اب بھی اس بات کا جواز پیش نہیں کرتا کہ جنگ بغیر کسی روک ٹوک کے کی گئی ہے۔ اور مجھے نہیں لگتا کہ مزید شہریوں کا قتل مستقبل کی سلامتی اور خطے میں امن کے مفاد میں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply