ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم سے ملاقاتیں آج نہیں ہوسکیں گی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے آج ملاقات کا دن تھا۔ عید کے حوالے سے بھی ملاقات کے لیے لیگی رہنماوٴں کی اڈیالہ جیل میں بڑی تعداد میں آمد متوقع تھی، تاہم حکام نے عید کی چھٹیوں کے باعث ملاقات کرانے سے انکار کردیا ہے۔جیل حکام کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سرکاری چھٹی ہونے کی وجہ سے ملاقات کے لیے اجازت نہیں دی ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کل جمعہ کو ہوسکے گی، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں اور دیگر ملاقاتیوں کو اطلاع کردی گئی ہے، تمام ملاقاتیوں کو کل صبح آٹھ بجے سے دن 1 بجے تک جیل آنے کی اجازت ہوگی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں