• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کلبھوشن کی خبردینے والے بھارتی صحافی کی گمشدگی پر دفترخارجہ کا اظہار تشویش

کلبھوشن کی خبردینے والے بھارتی صحافی کی گمشدگی پر دفترخارجہ کا اظہار تشویش

اسلام آباد: دفترخارجہ نے کلبھوشن جادیو کے ’را‘ کے جاسوس ہونے سے متعلق خبر دینے والے بھارتی صحافی چندن نندے کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہفتے کو ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اخبار سے کلبھوشن جادیو کی خبر ہٹنے اور صحافی چندن نندے کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اخبار نے دباؤ میں آکر خبرکو ہٹادیا ہے اور خبرلگانے والے صحافی کا اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ سچ فسانے سے زیادہ عجیب ہوتا ہے، بھارت میں صحافت کی یہ آزادی ہے کہ کلبھوشن کی خبر دینے والی بھارتی صحافی لاپتہ ہوگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی اخبار نے کلبھوشن یادو کے جاسوس ہونے کا اعتراف کیا ہے، کیا یہی بھارت میں آزادی اظہار رائے ہے؟، چندن کو آخری بار خان مارکیٹ دہلی میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے اس کا کچھ معلوم نہ ہوسکا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply