• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب کےہسپتال میں اب عملےمیں روبوٹ بھی خدمات انجام دینگے۔

سعودی عرب کےہسپتال میں اب عملےمیں روبوٹ بھی خدمات انجام دینگے۔

سعودی عرب کےہسپتال میں اب عملےمیں روبوٹ بھی خدمات انجام دینگے۔
عرب میڈیاکےمطابق کنگ فیصل اسپیشل ہسپتال اینڈریسرچ سینٹرمیں ”نور آر ون“ نامی روبوٹ اپنی خدمات فراہم کریں گے،جومریضوں سمیت تیمارداروں کابھی خیال رکھیں گے۔
ہسپتال میں روبوٹ متعارف کروانے کا مقصد کیا ہے؟
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس روبوٹ کو ہسپتال کے عملے کو جدید ترین معلومات اور ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے کیلئے خصوصی طور پر پروگرام کیا گیا ہے جس کا مقصد ملازمین اور مریضوں دونوں کے مجموعی تجربے کو بڑھانا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ”نور آر ون“روبوٹ کو ہسپتال کے ہیلتھ کیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے جو عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان روبوٹس سے سعودی عرب میں صحت کی سہولیات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply