• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اقوام متحدہ نےفلسطینیوں کیخلاف بنائے گئے بیانیے کو مسترد کردیا

اقوام متحدہ نےفلسطینیوں کیخلاف بنائے گئے بیانیے کو مسترد کردیا

فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق فرانسسکا البانیز نے فلسطینیوں کے خلاف بنائے گئے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں فرانسسکا البانیز نے کہا کہ کسی بھی چیز سے پہلے، میں اس بیانیے سے خوفزدہ ہوں، البتہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے ساتھ اخلاقی تعصب، اشتعال انگیزی یا تشدد کے مطالبے کا سہارا لیے بغیر کھڑے ہونا ممکن اور ضروری ہے۔

فرانسسکا البانیز 16 ماہ سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک آزاد ماہر کے طور پر کردار ادا کر رہی ہیں جنہوں نے کہا کہ بے سہارا فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ایک ایسی چیز ہے جو چھ دہائیوں سے جاری ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ اسرائیلی تکلیف میں ہیں لیکن اسے فلسطینیوں پر دہائیوں سے مسلط کیے جانے والے ظلم و ستم کے تناظر میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

فرانسسکا البانیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے فوجی، آباد کاروں اور نوآبادیاتی قبضے نے دونوں لوگوں کو پھنسا دیا ہے۔

julia rana solicitors london

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ سیاست دانوں اور پالیسی سازوں کو زیادہ تشدد کی وکالت کرنے یا کسی نہ کسی فریق کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے سفارتکاری اور امن کو تنازعات کے حل کے طریقوں کے طور پر استعمال کرتے ہوئے قانونی حیثیت اور احتساب کی بحالی کو ترجیح دینی چاہئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply