• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا کے سامنے مودی کی زبان بند، ٹیلی پرامٹر کے بغیر ایک لفظ بھی منہ سے نہ نکلا

دنیا کے سامنے مودی کی زبان بند، ٹیلی پرامٹر کے بغیر ایک لفظ بھی منہ سے نہ نکلا

بڑی بڑی باتیں کرنے والے نریندر مودی پرچی پڑھنے والے وزیراعظم نکلے، لائیو شو میں جب پرامٹر پر کچھ نہ لکھا آیا تو مودی کی ہوائیاں اڑ گئیں۔

ہوا کچھ یوں کہ نریندر مودی ورلڈ اکنامک فورم سے آن لائن خطاب کررہے تھے کہ اچانک ٹیلی پرامٹر بند ہو گیا اور وہیں مودی کی ساری اکٹر خاک میں مل گئی، ایک لفظ بھی منہ سے نکالنا مشکل ہو گیا۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

ہیڈ فونز لگا کر لڑکھڑاتی آواز میں پوچھتے رہے کہ کیا میری آواز آ رہی ہے؟ لیکن یہ آواز بھی منہ میں کہیں گم ہی ہو گئی۔اس پہلے کئی بار کانگریس رہنما راہول گاندھی، مودی کو ٹیلی پرامٹر وزیراعظم کہہ چکے ہیں، اور اب انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے طنزکیا  کہ ٹیلی پرامپٹر بھی مودی کا جھوٹ برداشت نہیں کر سکا۔

مودی کے ایسے  بین الاقوامی سطح پر ایک لفظ بھی نہ بول پانے سے پورے بھارت کو دنیا کے سامنے ہرزہ سرائی کا سامنا کرنا پڑا، اور سوشل میڈیا پر” ٹیلی پرامٹر پی ایم” کا ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔ پراکاش نامی صارف نے مودی کو ”حقیقی پپو” قرار دے دیا۔

 

ایک صارف نے کہا کہ مزاق اپنی جگہ لیکن بھارت کے سب سے اعلی عہدے پر نافذ شخص پرامٹر کے بغیر ایک لفظ بھی نہیں پڑھ سکتا، یہ پورے بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

 

جبکہ پنکج کا کہنا تھا کہ آج یہ ثابت ہوا کہ مودی سب سے بڑا لیڈر نہیں بلکہ سب سے بڑا اداکار ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

ایک صارف کا کہنا تھا کہ مودی کی طرح بین الاقوامی سطح پر بھارت کو کوئی بدنام نہیں کر سکتا۔

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply