• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ نے ایران اور شمالی کوریا کو “مستقل خطرہ” قرار دے دیا

امریکہ نے ایران اور شمالی کوریا کو “مستقل خطرہ” قرار دے دیا

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے “بڑے پیمانے پر تباہی کے ہتھیاروں سے نمٹنے کی حکمت عملی” کے عنوان سے اپنی دستاویز میں ایران اور شمالی کوریا کو “مستقل خطرہ” قرار دیا ہے ۔

پینٹاگون نے 2014 کے بعد پہلی بار “بڑے پیمانے پر تباہی کے ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی” دستاویز شائع کی ہے ۔

دستاویز میں ایران اور شمالی کوریا کو ’مستقل خطرہ‘ قرار دیا گیا ہے، جب کہ چین کو ’بڑھتا ہوا خطرہ‘ اور روس کو ’شدید خطرہ‘ قرار دیا گیا ہے۔

شمالی کوریا سے متعلق دستاویز کے سیکشن میں کہا گیا ہے کہ صلاحیت کی ترقی شمالی کوریا کو تنازع کے کسی بھی مرحلے پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایران کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ایران فی الحال جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر عمل نہیں کر رہا ہے، لیکن اس ملک کے پاس 2 ہفتوں سے بھی کم وقت میں جوہری ٹیکنولوجی کو فروغ دیتے ہوئے جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply