• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سارے کارڈ ہمارے پاس ہیں ، آرام سے اسلام آباد کو بند کرسکتے ہیں، عمران خان

سارے کارڈ ہمارے پاس ہیں ، آرام سے اسلام آباد کو بند کرسکتے ہیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سارے کارڈ ہمارے پاس ہیں ، آرام سے اسلام آباد کو بند کرسکتے ہیں ، فائنل قدم تب لوں گا کہ اپنے مقصد تک پہنچ جاؤں۔

ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ، یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے ، ملک میں عدم استحکام ہے ، جن کے پاس پاور ہے کیا انہیں نظر نہیں آرہا ، تمام مسائل کا حل صاف شفاف الیکشن اور سیاسی استحکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی کے اندر میرٹ پر چیف آنا چاہیے، آرمی چیف کی توسیع سے متعلق کچھ نہیں جانتا، ان کی تقرری کے معاملے پر پاکستان کا سوچنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں پولیس اہلکاروں کو تبدیل کرنا چاہا تو پیغام ملا نہیں کر سکتے، پی ٹی آئی کو شہدا سے متعلق منفی مہم میں جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا گیا۔

چارٹر آف اکانومی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سنجیدہ ہیں تو بھائی کی اربوں کی جائیداد ملک لے آئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری سے کہیں اپنے خاوند کو پولیس کی تحویل میں دیں،جو شہباز گل سے اگلوانا ہے وہ عظمیٰ کا خاوند اگل دے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply