• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب؛24گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے 15ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پنجاب؛24گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے 15ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے مزید 15ہزار105 نئےمریض رپورٹ ہوئےہیں جبکہ رواں سال اب تک آشوب چشم کے 3 لاکھ 79ہزار 690 مریض رپورٹ ہوچکے۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں آشوب چشم کے 916، ملتان میں 1217، فیصل آباد میں1827، راولپنڈی میں 242 نئے مریض سامنے آئے۔
رواں سال آشوب چشم کےسب سے زیادہ مریض بہاولپور میں74ہزار314 کیسزرپورٹ ہوئے، آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔
واضح رہےکہ آشوب چشم کی وجہ سے پنجاب میں سکول جمعرات سے بند ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply