اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پرفیصلہ آج سنایا جائے گا،اس حوالے سے نوازشریف اورنیب کونوٹسزبھی بھجوا دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق،پیر کوجسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنائے گا۔
فیصلہ دوپہر 12 بجے فیصلہ سنایا جائے گا،اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عدالت کے باہر اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔
نوازشریف نے طبی بنیاد پر سزا معطلی اور ضمانت کی استدعا کی ہے،نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے 20 فروری کو نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 7 سال قید کی سزا کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں