• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی محکمہ خارجہ کی ای میلز چوری کرنیکا الزام، چین کا ردِ عمل سامنے آگیا

امریکی محکمہ خارجہ کی ای میلز چوری کرنیکا الزام، چین کا ردِ عمل سامنے آگیا

چین نے امریکا کی طرف سے 60 ہزار ای میل چوری کرنے کا الزام مسترد کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق چینی ہیکرز پر محکمہ خارجہ کی 60 ہزار ای میل چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم بیجنگ نے جاسوسی میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے آئی ٹی حکام کی ایک بریفنگ میں عملے کی جانب سےسینیٹرز کو بتایاگیا کہ محکمہ خارجہ کے 10 مختلف اکائونٹس کی 60 ہزارای میلز چوری کی گئیں۔امریکی سینیٹرایرک شمٹ کے عملے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرمتاثرہ افراد کے نام بتائےبغیر کہا کہ ان میں سے ایک کے علاوہ باقی تمام مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل میں کام کر رہے تھے۔

آئی ٹی حکام نے بتایا کہ ہمیں مستقبل میں اس قسم کے سائبر حملوں اور مداخلتوں کے خلاف اپنے دفاع کو سخت کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں ایک ہی کمپنی پر وفاقی حکومت کے انحصار پر سختی سے نظر ڈالنے کی ضرورت ہے جو ایک ممکنہ کمزوری ہو سکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رائٹرز کے مطابق چین پر امریکی محکمہ خارجہ کے اکائونٹس ہیک کرنے کے الزامات نے امریکہ اور چین کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید کشیدہ کر دیا ہےبیجنگ نے جاسوسی میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply