• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج بھگتنا پڑ رہے ہیں ، سیکرٹری اقوام متحدہ

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج بھگتنا پڑ رہے ہیں ، سیکرٹری اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ پاکستان گرین ہاؤس کے 1 فیصد سے بھی کم اخراج کا ذمہ دار ہے لیکن اسے موسمیاتی تبدیلوں کے نتیجے میں آنی والی آفات 15 گنا زیادہ جھیلنا پڑتی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ گزشتہ برس کے تباہ کن سیلاب سے بحالی میں پاکستان کی مدد فراہم کرے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے ماحولیاتی تبدیلیوں میں کم حصہ ڈالنے کے باوجود سب سے زیادہ نقصان اُٹھانے والے پاکستان کو “موسمیاتی انصاف کے لیے لٹمس ٹیسٹ” قرار دیا۔

انتونیو گوتیرس نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی افراتفری اور ہمارے فرسودہ اور غیر منصفانہ عالمی مالیاتی نظام کا دہرا شکار ہے جو درمیانی آمدنی والے ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے انتہائی ضروری وسائل تک رسائی سے روکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے شکوہ کیا کہ سیلاب کے بعد امیر ممالک کی طرف سے دی گئی امداد کی اکثریت قرض کی صورت میں تھی۔ سیلاب کی تباہی کے شکار پاکستانی عوام اب بھی فنڈز کے منتظر ہیں۔انتونیو گوتریس نے مزید بتایا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کا محض 69 فیصد ہدف ہی حاصل کرسکے۔ انھوں نے عالمی قوتوں سے پاکستان کو اعلان کردہ امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply