ریاست منی پورمیں انٹرنیٹ سروس پھر بندکردی گئی

بھارتی ریاست منی پور میں 5 ماہ بعد بحال ہونے والی انٹرنیٹ سروس کودوبارہ بندکردیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی انتظامیہ نے طلبا کے احتجاج کے بعد منی پور میں آج سے یکم اگست تک انٹرنیٹ سروس کوایک بارپھرسےبند کرنےکا اعلان کیا ہے۔
طلبا میتئی قبیلے کے دو طلبا کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، طلبا پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے50 سے زائد طلبا متاثر ہوئے۔
منی پور میں گزشتہ5 ماہ سے بند انٹرنیٹ سروس23 ستمبر کو بحال کی گئی تھی، منی پور میں مئی سے میتئی اور کوکی قبائل کے درمیان نسلی فسادات جاری ہیں، فسادات میں اب تک175 ہلاکتیں ہونےکی اطلاعات ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply