• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا وائرس، یو اے ای میں حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا اعلان

کورونا وائرس، یو اے ای میں حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا اعلان

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی کرنے پر 22 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای کے اٹارنی جنرل نے جرمانہ سے متعلق احکامات جاری کر دیئے۔ نئے احکامات کے مطابق غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے والوں پر 90 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک نہ پہننے اور مناسب فاصلہ نہ رکھنے والے افراد پر بھی 45 ہزار روپے تک کا جرمانہ ہو گا۔

یو اے ای میں لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر اکسانے والے ایشیائی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ نوجوان نےکورونا سے متعلق حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی کے لیے لوگوں کو اکسایا تھا جبکہ نوجوان نے لوگوں کو اکسانے کے لیے وڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 6 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ کورنا وائرس سے سب زیادہ اموات اٹلی میں ہو چکی ہیں جن کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply