• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی سیاحتی صنعت سرمایہ کاری کے غیر معمولی مواقع فراہم کررہی ہے؛پاکستانی سفیرڈاکٹر جنید

پاکستانی سیاحتی صنعت سرمایہ کاری کے غیر معمولی مواقع فراہم کررہی ہے؛پاکستانی سفیرڈاکٹر جنید

استنبول میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کو ایک بے نظیر سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا گیا

ایسو سی ایشن آف ٹرکش ٹریول ایجنسیز (TURSAB) کی جانب سے آج ترکیہ میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ کے اشتراک سے سیاحت کے فروغ کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کی تاریخ، قدرتی خوبصورتی اور ثقافت کے منفرد امتزاج کی نمائش کرتے ہوئے، پاکستان کو ایک بے مثال سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا گیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور اور مستحکم بنانے کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے۔

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC) کے چیئرمین اور پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے صوبائی محکمہ سیاحت کے سربراہان نے آن لائن تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دو طرفہ سیاحت میں بے پناہ امکانات کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ پاکستان کی سیاحتی صنعت کی جانب سے سرمایہ کاری کےبہترین مواقع موجود ہونے سے آگاہ کیا گیا۔

تقریب میں ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ترساب کے نائب صدر حسن ایکر، سیاحت کے شوقین افراد اور پاکستان اور ترکیہ کے ممتاز سیاحتی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے ترکیہ کی سیاحت کی صنعت کی شاندار کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے سیاحت کے میدان میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجربات کے تبادلے اور تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ سفیر ِ پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط اقتصادی شراکت داری سے دونوں ممالک کے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اور کہا کہ پاکستان کی سیاحت کی صنعت سرمایہ کاری کے غیر معمولی مواقع فراہم کررہی ہے جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اپنے خطاب میں سفیر نے پاکستان کے شاندار ورثے، دلکش مناظر اور متنوع ثقافتی تجربات پر بھی روشنی ڈالی اور شرکاء کو ایک یادگار سفر اور گرمجوشی سے مہمان نوازی کا یقین دلاتے ہوئے پاکستان آنے کی ترغیب دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply