• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ماہرین علم نجوم نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے لیے پیشن گوئیاں کر دیں

ماہرین علم نجوم نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے لیے پیشن گوئیاں کر دیں

معروف ماہر علم نجوم 2015کے بعد سے ان کی شادی ہوئی کہا جا رہا تھا ک عمران خان کا کیرئیر ختم ہو گیا ، لیکن میں نے کہا تھا کہ عمران خان کم بیک کریں گے اور ایک مضبوط اپوزیشن لیڈرکے طور پر ابھریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان کا یہ وقت ان کے لیے نہایت طاقتور وقت ہے ،ان کا یہ وقت مزید طاقتور ہونے جا رہا ہے ، ایک چیز یہ ہے کہ عمران خان کنگ میکر بن سکتے ہیں۔ایسا ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی اہم منصب خود قبول نہ کریں ،لیکن وہ اسٹار میکر یا کنگ میکر ہوں گے۔ سال کے آغاز میں ملک میں مارا ماری کے خطرات ہیں، سیاستدانوں کی آپسی چپقلش ضرور رہے گی۔ لیکن ستمبر کے بعد افراتفری کی صورتحال ختم ہو جائے گی اور الیکشن ہو گا ۔ ماہر علم الاعداد کنعان کا کہنا تھا کہ انفرادی طور پر عمران خان کا اچھا وقت چل رہا ہے لیکن آئندہ الیکشن کے بعد اتحادی حکومت ہی ہو گی۔ایک چیز کہوں گا کہ اللہ نے عمران کان کے میں ایک ایسی مثبت چیز رکھی ہے جس کے باعث عمران خان کی مقبولیت میں نہیں ہو گی اور ان کا امیج خراب نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کا مئی کے بعد اچھا وقت شروع ہونے جا رہا ہے ،بہت سی تبدیلیاں آئیں گی لیکن تحریک انصاف مزید بہتری کی طرف بڑھ کر ایک مضبوط جماعت بن جائے گی ۔ ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب کا کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق میں نے ہمیشہ سے تین باتیں کہی ہیں۔ان کی شادی کا خانہ خراب ہوا ہے ، لیکن چاہے ساری دنیا عمران خان کے پیچھے لگ جائے ،ان کے زائچے میں کچھ ایسی چیزیں ہیں جس کی وجہ سے ان کو قبر تک شہرت کا درجہ دیا ہے ، اللہ تعالیٰ ان کی زندگی کی حفاظت کرے ، عمران خان کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں جس کے تحت عمران خان کو سکیورٹی لینی چاہئیے۔ اگر یہ کہا جائے کہ تحریک انصاف عمران خا ن کے بغیر حکومت بنا لے گی تو مجھےایسا نہیں لگتا ، عمران خان تحریک انصاف میں ایک بہت بڑا پاور پلئیر ثابت ہو گا ۔ ان کی خوبی یہ ہے کہ ان کا کنگ سے زیادہ کنگ میکر والا زائچہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply