• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہزارہ ایکسپریس حادثےکےبعدڈاؤن ٹریک بحال،ٹرینوں کی روانگی شروع

ہزارہ ایکسپریس حادثےکےبعدڈاؤن ٹریک بحال،ٹرینوں کی روانگی شروع

سرہاری میں ہزارہ ایکسپریس حادثےکےبعدڈاؤن ٹریک بحال کردیاگیا،ٹرینوں کی روانگی شروع ہوگئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

تفصیلات کےمطابق اتوار کو کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10بوگیاں سانگھڑ میں سرہاری کے مقام پرپٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ٹرین ڈرائیور راشد منہاس نے میڈیا کو بتایا کہ ٹریک بالکل ٹھیک تھا، جہاں حادثہ ہوا وہاں رفتار کی حد 105 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ ٹرین صرف 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔
جائے حادثہ پر جاری امدادی سرگرمیوں میں بھی عسکری اور سول اداروں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر بڑا حصہ ڈالا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیوں کو 13 گھنٹے بعد ٹریک سے ہٹا دیا گیا جبکہ اپ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے۔
ڈی سی او ریلوے سکھر کا کہنا ہے کہ ڈاؤن ٹریک کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا، ٹریک کلیئر ہونے پر ہی ٹرین آپریشن بھی بحال ہوسکے گا۔
حادثے کے باعث دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک لیا گیا جس کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply