• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قرآن پاک کی بے حرمتی، عراقی بلاگر نے سوئیڈش پاسپورٹ جلا دیا

قرآن پاک کی بے حرمتی، عراقی بلاگر نے سوئیڈش پاسپورٹ جلا دیا

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے پے در پے واقعات پر عراقی بلاگر نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنا سوئیڈش پاسپورٹ جلا دیا۔

یورپی ممالک میں شعائر اسلام کی توہین کی بڑھتے واقعات اور ایک ماہ میں سوئیڈن میں حکومتی اجازت سے تسلسل کے ساتھ قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک اور شیطانی واقعات پر پوری اسلامی دنیا سراپا احتجاج ہے جس میں اب عراقی بلاگر بھی شامل ہوگئی ہے۔

عراق سے تعلق رکھنے والی بلاگر اشکی ناز نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر بطور احتجاج اپنا سوئیڈش پاسپورٹ جلا دیا۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اشکی ناز کہتی ہیں کہ آپ سب نے دیکھا ہوگا کہ سوئیڈن کی پولیس نے قرآن مجید نذر آتش کرنے کی اجازت دی تھی لیکن یہ جانتے نہیں کہ قرآن پاک آپ اور آپ کے ملک سے زیادہ مقدس ہے۔

عراقی بلاگر نے کہا کہ ان واقعات کے بعد سوئیڈش پاسپورٹ کی میرے لیے اب کوئی عزت باقی نہیں رہی۔ جو لوگ اس معاملے میں بد دیانت ہیں ان سب کا حساب اللہ تعالیٰ کرے گا۔ میں تو اس ملک میں قدم رکھنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

اس کے بعد اشکی ناز نے اپنے ہاتھ میں پکڑے سوئیڈش پاسپورٹ کو گیس لائٹر کے ذریعے آگ لگا دی۔

عراقی خاتون بلاگر کے اس اقدام کی مسلم دنیا کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے توصیف کی جا رہی ہے اور اسلامی حکومتوں سے اس پر موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سوئیڈن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسجد کے باہر قرآن پاک کی پولیس کی اجازت سے بے حرمتی کی گئی تھی اور مسلم دنیا کے سخت احتجاج کے باوجود چند ہفتوں بعد دوبارہ یہ ملعون حرکت دہرائی گئی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

سوئیڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی توہین کا واقعہ پیش آیا جب کہ اس دوران کتاب اللہ کے تحفظ کے لیے کوشش کرنے والی خاتون پر پولیس ٹوٹ پڑی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply