• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، 200 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، 200 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور خیرپور میں پیر جو گوٹھ کے کچے کے 200 سے زائد دیہات ڈوب گئے ہیں۔

ملک بھر میں بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو کچے کے علاقوں کو ڈبو رہا ہے اور خیرپور میں کچے کے کئی علاقے سیلابی پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

دریائے سندھ کا پانی فرید آباد بچاؤ بند، اولڈ بنڈو بچاؤ بند، جمشیر بچاؤ بند سے ٹکرا گیا ہے اور کچے کے 200 سے زائد دیہات کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

julia rana solicitors

متاثرہ دیہات کے لوگ پانی میں مکمل طور پر گھر چکے ہیں اور حکومتی اداروں کی امداد کے منتظر ہیں۔ بے یار ومددگار متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply