ملتان(نمائندہ خصوصی) اسٹیج اداکارہ شمیم عرف شمو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ نیوز کے مطابق اسٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ شمیم عرف شمو فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ادکارہ ملتان کے علاقے شاہ ٹاؤن میں کرائے کے مکان پر رہائش پذیر تھیں ان کے شوہر اظہر نے علی الصبح اطلاع دی کہ ان کی اہلیہ کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ کو گھر میں ہی اور رات گئے قتل کیا گیا ہے اور ان کے شوہر نے اہلیہ کے قتل کی خبر واقعے کے 4 گھنٹے بعد دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ کے شوہر کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ہے اور مزید قتل کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں