کورونا ویکسین کو پاکستان میں بھی تیارکرنے کا فیصلہ

پاکستان کی مقامی دوا ساز کمپنی کا کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا، ویکسین اب پاکستان میں بھی تیار ہوگی۔

مقامی دوا سازکمپنی نے یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کی۔

دوا ساز کمپنی کے مطابق ویکسین کےپہلےاور دوسرےٹرائل کےنتائج زبردست رہے، تیسرے مرحلے میں 20 ہزار سے زائد افراد پر ویکسین کا اثر و افادیت کو جانچا جائے گا۔

مقامی کمپنی نے لیویزوں میپ ھارم کےساتھ کورونا ویکسین کی لائسنسنگ اور سپلائی کا معاہدہ کیا ہے،جس کے تحت مقامی دوا ساز کمپنی کورونا ویکسین پاکستان میں تیار بھی کرے گی۔

دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں کئی ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔

دریں اثناء دیگر علاقائی ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر رہی، اسے بہتر انداز سے ہینڈل کیا گیا جس کیلئے وزیراعظم، حکومت اور این سی او سی خراج تحسین کی مستحق ہے تاہم اب اگلا مرحلہ ایک اور بڑا چیلنج ہے کہ کورونا کی ویکسین کس طرح لوگوں تک پہنچانی ہے۔ کورونا کی ویکسین کے حوالے سے آئندہ 6 ماہ اہم ہیں، پاکستان سے کورونا کے خاتمے کیلئے کم از کم 11 کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کرنا ہوگی جو بڑا کام ہے، ا س کے لیے میکانزم بنانا ہوگا،صحت کے مراکز اور ویکسی نیشن سینٹرز بنانا ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لہٰذا حکومت کو اپنی توجہ اس طرف مرکوز کرنا ہوگی۔دنیا میں کورونا کی ویکسین مہنگی بھی ہے اور سستی بھی، اسی طرح اس کی سٹوریج و دیگر حوالے سے درجہ حرارت جیسی احتیاط بھی اہم ہے لہٰذا اپنے وسائل کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو سستی اور موثر ویکسی نیشن منگواکر لوگوں کو لگانا ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply