روس یوکرین جنگ، ننھے کتے کو صدارتی اعزاز دیا گیا

یوکرین میں جاری جنگ میں اپنی خاص صلاحیت سے ہزاروں لوگوں کی جان بچانے والے کتے کو صدارتی اعزاز سے نوازا گیا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دارلحکومت کیئو میں ایک تقریب میں پیٹرن نامی کتے کو 200 سے زیادہ بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے پر صدارتی اعزاز سے نوازا جبکہ خصوصی تقریب میں کینیڈین صدر بھی موجود تھے۔

پیٹرن کو یوکرین میں روس کے خلاف مذاحمت کی علامت کا درجہ دیا گیا ہے، جس کی عمر صرف ڈھائی سال ہے، صدر نے میڈل کی تقریب میں بتایا کہ پیٹرن نہ صرف دھماکہ خیز مواد کو بے اثر کرنے میں مدد کر رہا ہے، بلکہ بچوں کو بارودی سرنگوں والے علاقوں میں ضروری حفاظتی اصول بھی سکھاتا ہے۔

 

یوکرینی سوشل میڈیا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرن کے کارنامے پوسٹ کرتے ہیں، اور لوگوں کو بتاتے ہیں کہ ایک دن اس ننھے کتے کی بہادری پر فلم بنائی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تقریب میں موجود کینیڈین صدر جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ کینیڈا یوکرین کو مزید اسلحہ اور آلات مہیا کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply