• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • واٹس ایپ میں 60 سیکنڈ کے ویڈیو میسجز بھیجنے کا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں 60 سیکنڈ کے ویڈیو میسجز بھیجنے کا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں 60 سیکنڈ کے ویڈیو میسجز بھیجنے کا فیچر متعارف کروادیاگیا۔
میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے حال ہی میں میسجز کو ایڈٹ کرنے، چیٹ لاک اور چینلز سمیت دیگر کئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔اب واٹس ایپ میں ایک ایسے نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اس میسجنگ پلیٹ فارم میں پہلے موجود نہیں تھا اور صارفین کو یقیناً بہت زیادہ پسند آئے گا، کیونکہ اس سے لوگوں سے چیٹ کرنے کا انداز بدل جائے گا۔ کمپنی نے واٹس ایپ میں اب انسٹنٹ ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

واٹس ایپ نے بتایا کہ وائس میسجز نے لوگوں کے رابطوں کا انداز بدل دیا تھا اور انہیں فوری آڈیو پیغامات بھیجنے کی سہولت ملی تھی اور اسی کو دیکھتے ہوئے انسٹنٹ ویڈیو میسجز کا فیچر پیش کیا جا رہا ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے بتایا کہ ویڈیو میسجز سے رئیل ٹائم میں لوگوں کی باتوں کا جواب دینا ممکن ہوگا۔اس فیچر کے تحت صارفین 60 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کرکے میسج کے طور پر اپنے دوستوں کو بھیج سکیں گے۔

اس فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ 27 جولائی کی شب سے شروع ہوگیا اور تمام صارفین اسے آنے والے ہفتوں میں استعمال کر سکیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اگر یہ فیچر آپ کے فون میں دستیاب ہے تو اسے استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔کسی بھی چیٹ کو اوپن کرکے مائیکرو فون بٹن کو ایک بار کلک کریں، ایسا کرنے کے بعد کرنے کے بعد مائیکرو فون کا بٹن کیمرا بٹن میں تبدیل ہو جائے گا۔اس کے بعد ویڈیو بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جیسا آڈیو میسج ریکارڈ کرتے ہوئے کرتے ہیں اور پھر ویڈیو ریکارڈ کرکے اپنے دوستوں یا رشتے داروں کو بھیج دیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply