• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لانگ مارچ سے جلد الیکشن کروانے کا ہدف حاصل کر لوں گا، عمران خان

لانگ مارچ سے جلد الیکشن کروانے کا ہدف حاصل کر لوں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوی امید ہے کہ لانگ مارچ سے جلد عام انتخابات کروانے کا ہدف حاصل کر لوں گا

عمران خان نے گولی لگنے سے دو گھنٹے پہلے غیر ملکی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پُرامید ہوں ہمارا لانگ مارچ پُرامن رہے گا، 6 ماہ سے جدوجہد کر رہا ہوں اور لانگ مارچ کے ذریعے تبدیلی لے آؤں گا، ایک خدشہ یہ بھی ہے کہ چیزیں دوسری سمت کی طرف نکل جائیں

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے پہلے کی طرح کمزور حکومت ملی تو اقتدار میں نہیں آؤں گا، میری مخلوط حکومت معمولی اکثریت رکھتی تھی جو چاہتا تھا کر نہیں سکتا تھا، جب حکومت میں تھا شدید خواہش کے باوجود قانونی کی حکمرانی قائم نہیں کر سکا، طاقتور مافیا کو قانون کے تابع نہیں کر سکا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مافیا کے پاس کمزور اور بلیک میل کرنے کے طریقے ہوتے ہیں، مجھے قومی اسمبلی میں واضح اکثریت ملی تو ہی حکومت سنبھالوں گا، پاکستان کے نظام میں پارلیمانی بڑی اکثریت کے قانونی کی حکمرانی نہیں ہو سکتی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply