• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بچوں کو اکیلا چھونے والے والدین کو لاکھوں کا جرمانہ اور جیل ہوسکتی ہے

بچوں کو اکیلا چھونے والے والدین کو لاکھوں کا جرمانہ اور جیل ہوسکتی ہے

متحدہ عرب امارات حکومت نے والدین پر بچوں کو موسمِ گرما میں گاڑیوں میں اکیلا چھوڑنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کی وجہ گرمیوں میں گاڑی کے اندر درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہے جس کی وجہ سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس بارے میں غفلت برتنے والے والدین کو 5000 درہم ( 3 لاکھ 87 ہزار پاکستانی روپے) تک کے جرمانے کی سزا اور جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

دبئی پولیس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو گاڑی میں اکیلا چھوڑنا ناگزیر ہے اور ممکنہ طور پر جان لیوا بھی ہے کیونکہ گاڑی کے اندر درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے دم گھٹ سکتا ہے۔یہ فیصلہ بچوں کی حفاظت کو ذمہ داری سمجھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply