لاہورمیں ڈی آئی جی شارق جمال پراسرارطورپرایک فلیٹ میں مردہ پائےگئے۔
تفصیلات کےمطابق ڈی آئی جی شارق جمال اپنےگھرسےدور ایک فلیٹ میں مردہ پائےگئے، لاش کونیشنل ہسپتال ڈی ایچ اےمنتقل کردیاگیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق ڈی آئی جی شارق جمال کی لاش تھانہ نشترکی حدودمیں واقع فلیٹ سےملی،واقع کی اطلاع ملتےہی لاش کونجی ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس افسران اورڈی آئی جی کی اہلیہ بھی ہسپتال پہنچ گئے،پولیس نےموت کی وجہ جاننےکیلئےتحقیقات شروع کردیں۔
پولیس ذرائع کےمطابق شارق جمال کی رہائش تھانہ ڈیفنس اےکےعلاقےفیزفورمیں تھی،گھرسےدورفلیٹ سےلاش برآمدگی کی تحقیقات جاری ہیں،ڈی آئی جی شارق جمال کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاجائےگا،ڈی آئی جی شارق جمال ان دنوں اوایس ڈی تھے۔
پولیس ذرائع کےمطابق ڈیفنس اےڈویژن پولیس نےایک مرداورایک خاتون کوحراست میں لےلیا، شارق جمال کی میت کونیشنل ہسپتال سےجناح ہسپتال منتقل کردگیا،پوسٹ مارٹم کےبعدموت کی وجہ کاتعین کیاجائےگا۔
واضح رہےکہ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اورڈی آئی جی ریلوےبھی تعینات رہے،شارق جمال کچھ عرصہ قبل ہی محکمانہ پروموشن کورس کرکےآئےتھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں