• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوٹیوب سے 1 کروڑ روپے کمانے والے کےگھرانکم ٹیکس کاچھاپہ

یوٹیوب سے 1 کروڑ روپے کمانے والے کےگھرانکم ٹیکس کاچھاپہ

انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں محکمہ انکم ٹیکس نے ایک یوٹیوبر کے گھر چھاپہ مارا ہے جس کی یوٹیوب چینل سے آمدن ایک کروڑ انڈین روپے ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر کے گھر چھاپے کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں کو 24 لاکھ انڈین روپے ملے ہیں۔

انکم ٹیکس اہلکاروں کے مطابق تسلیم نامی یوٹیوبر سے تفتیش کی جا رہی ہے جو کئی برسوں سے یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں اور اس سے تقریباً ایک کروڑ انڈین روپے کما رہے ہیں۔
یوٹیوبر پر الزام ہے کہ وہ غیرقانونی طریقے سے پیسے کما رہے ہیں تاہم اُن کے خاندان نے اس الزام کی تردید کر دی ہے۔یوٹیوبر تسلیم کا تعلق بریلی سے ہے۔ وہ یوٹیوب پر شیئر مارکیٹ کے موضوع پر ویڈیوز بناتے ہیں۔

ان کے بھائی فیروز کا کہنا ہے کہ تسلیم شیئر مارکیٹ کے موضوع پر ویڈیوز بناتے ہیں اور اپنی آمدن سے ٹیکس بھی دیتے ہیں۔ بھائی ’ٹریڈنگ ہب 3.0‘ کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتا ہے۔ انہوں نے یوٹیوب سے اپنی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی آمدن سے پہلے ہی چار لاکھ روپے بطور ٹیکس دیے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

فیروز کے مطابق ’ہم کوئی غلط کام نہیں کرتے۔ ہم اپنا یوٹیوب چینل چلاتے ہیں اور اس سے ہمیں اچھی آمدن ہوتی ہے جو کہ سچ بات ہے۔ یہ چھاپہ ایک باقاعدہ سازش ہے۔‘
تسلیم کے بھائی کے علاوہ اُن کی والدہ کا بھی یہی کہنا ہے کہ اُن کے بیٹے کو غیرقانونی طور پر اس معاملے میں پھنسایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply