پریاں وجود رکھتی ہیں: ایک عظیم ادیب کا دعویٰ

سر آرتھر کونن ڈوئل کو دنیائے ادب کے سب سے سنسنی خیز کردار شرلاک ہومز کو تخلیق کرنے کا اعزازا حاصل ہے۔ البتہ یہ امر حیران کن ہے کہ سائنسی موضوعات کا احاطہ کرنے والا یہ عظیم قلم کار غیرمرئی قوتوں اور پریوں پر کامل یقین رکھتا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق غیرمرئی قوتوں میں اس کی دل چسپی کا سبب اس کے بیٹے اور بھائی کی انفلوینزا کے ہاتھوں موت تھی۔ اس کے ذہن میں اُن کی ارواح سے رابطہ کا بھوت سما گیا۔ وہ ایسے لوگوں سے وابستہ ہوگیا، جو اُن ارواح سے رابطے کے دعوے دار تھے۔

البتہ سب سے زیادہ پریشان کن آرتھر کونن کا یہ اصرار تھا کہ پریاں واقعی وجود رکھتی ہیں۔ اس معاملے میں ڈرامائی موڑ 1917 میں آیا، جب انگلینڈ کے علاقہ ویسٹ یارک شائر کے مضافات میں مقیم دو لڑکیوں الیسیا وائٹ اورفرانسسز گرفتس کی بنائی ہوئی پانچ تصویر منظر عام پر آئیں۔

یہ تصاویر بہت مشہور ہوئیں۔ ان میں دونوں بہنیں اپنے گھر کے پاس پریوں کے ساتھ دکھائی دے رہی تھیں۔ ان تصویروں کو Cottingley Fairies کا نام دیا تھا۔

یہ تصاویر جب سر آرتھر کوئن ڈوئل کی نظر سے گزریں، تو وہ تجسس سے بھر گیا۔

یہ عظیم مصنف ان دنوں اسی موضوع پر ایک طویل مضمون لکھ رہا تھا۔ اس نے ماورائی قوتوں سے متعلق اپنے نظریات کے ثبوت میں اُن تصویر کو پیش کرتے ہوئے پریوں کے وجود پر اپنے تئیں تصدیق کی مہر ثبت کر دی۔

گو بہت سے افراد کو ان تصاویر پر اعتراض تھا، مگر سر آرتھر کونن نے اپنی تحریروں اور تقریروں میں ان کا تواتر سے ذکر اور زور شور سے دفاع کیا۔ بیش تر لوگ اس کی عظمت اور بڑھتی عمر کے احترام میں چپ ہوجاتے۔ عام خیال تھا، سر آرتھر کا ذہنی توازن بگڑتا جارہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

1983 میں یہ تصاویر اتارنے والی بچی الیسیا نے، جو اب بوڑھی ہوچکی تھی، اعتراف کر لیا کہ یہ تصاویر فراڈ تھیں، مگر اس وقت تک سر آرتھر کونن ڈوئل اس یقین کے ساتھ کہ پریاں واقعی وجود رکھتی ہیں، دنیا سے رخصت ہوچکے تھے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply