• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یونان کشتی حادثہ،پاکستانی سفارتخانے کیجانب سے 15پاکستانیوں کی موت کی تصدیق

یونان کشتی حادثہ،پاکستانی سفارتخانے کیجانب سے 15پاکستانیوں کی موت کی تصدیق

 یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر تے ہوئے 15پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کردی۔

ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر پندرہ پاکستانیوں کے نام جاری کئے ہیں۔جو یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔فہرست کے مطابق چھ افراد کا تعلق گجرات ،چار کا گوجرانوالہ ،ایک کا شیخورپوہ ،منڈی بہاالدین ،وہاڑی ،میرپورآزاد کشمیر اورراولپنڈی سےہے،تمام افراد کے شناختی کارڈ نمبر بھی جاری کئے گئے ہیں۔

یونان میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھز میں یونانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔۔۔ تاکہ میتیوں کو جلد ازجلد پاکستان لانے کے انتظامات کئے جاسکیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ چودہ جون کو پیش آیا تھا۔جس میں پاکستانیوں سمیت ساڑھے سات سو کے قریب افراد موجود تھے۔امدادی ٹیموں نے بیاسی افراد کی لاشوں کو نکالا اورسو سے زائد افراد کو زندہ بچایا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply