• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آڈیولیک ؛ڈونلڈٹرمپ کا خفیہ دستاویزات بغیراجازت تحویل میں رکھنےکااعتراف،

آڈیولیک ؛ڈونلڈٹرمپ کا خفیہ دستاویزات بغیراجازت تحویل میں رکھنےکااعتراف،

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک آڈیو لیک ہوئی ہے  جوخفیہ دستاویزات بغیراجازت تحویل میں رکھنےکااعتراف کرتی ہے

رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  آڈیو  لیک ہوئی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ انتہائی خفیہ دستاویز پر گفتگو کر رہے ہیں۔ آڈیو  ان کے پاس دستاویزات  نہ ہونے کے دعوؤں کی نفی کرتی ہے اور  لگتا  ہے ان کے پاس  خبروں کے تراشے نہیں بلکہ دستاویزات موجود تھی۔

امریکی چینل سی این این نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ آڈیو چلا ئی امریکی ٹی وی پر چلائی گئی خفیہ آڈیو 2021 کی بتائی جا رہی ہے۔آڈیومیں ٹرمپ اپنے اسٹاف ممبرز،رائٹرز،پبلشرکے ساتھ گفتگو کررہے ہیں۔آڈیو میں ٹرمپ اعتراف کرتے ہیں انہوں نے بغیراجازت خفیہ دستاویزات تحویل میں رکھیں۔آڈیو میں ٹرمپ  چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی سے متعلق بھی بات کررہے ہیں۔ آڈیو کے مطابق  جنرل مارک ملی کاکہنا ہے کہ ٹرمپ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ٹرمپ اس بات کا بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے پاس خفیہ دستاویزات ہیں،ٹرمپ پر  آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مساوی قانون کی خلاف ورزی میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

یہ آڈیو اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کی جانب سے خفیہ معلومات کے غلط استعمال پر ٹرمپ پر فرد جرم عائد کئے جانے کا ثبوت ہو سکتا ہے۔ آڈیو 2021 میں دئیے گئے ایک انٹرویو سے لی گئی ہے۔جیک اسمتھ کی جانب سے جو فرد جرم سابق صدر پر عائد کی گئی ہے اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس وقت ٹرمپ کے ساتھ ایک رائٹر، ایک پبلشر اور ٹرمپ کے عملے کے جو دو لوگ میٹنگ میں شریک تھے انہیں  پنٹاگان کے حملے کے منصوبے کے بارے میں خفیہ معلومات دکھائی گئی تھیں۔

“آڈیو میں سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ، “یہ کاغذات ہیں، “جس سے ایسا اشارہ ملتا تھا جیسے ان کے پاس پنٹاگان کی خفیہ دستاویز ہے جس میں ایران پر حملے کے منصوبے درج ہیں

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق ٹرمپ نے جس کا حوالہ دیا وہ ” انتہائی خفیہ” تھی۔یہ میٹنگ میں لوگوں کو یہ دستاویز دکھانے اور ان کے فاکس نیوز چینل پر دیے گئے ایک انٹرویو کی نفی کرتاہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں تھیں۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز پر کہا تھا کہ کوئی ان کے پاس کوئی خفیہ دستاویز نہیں تھےبلکہ بہت سے کاغذات تھے جن میں ایران اور بہت سی دوسری چیزوں کے بارے میں تھا۔ کوئی خفیہ چیز نہیں تھی کہ اسے ڈی کلاسیفائی کیا جاتا، یہ اخبارات اور جرائد کی کہانیاں اور مضامین وغیرہ تھے۔

ٹرمپ نے  فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع اپنے مار ا لاگو ریزورٹ میں رکھی گئی خفیہ دستاویزات کی مبینہ غلط ہینڈلنگ کے 37الزامات میں جرم سے انکار کیا۔ جس میں ان کے معاون اور سابق خدمت گار والٹ ناؤٹا پر بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ٹرمپ انتخابی مہم کے ایک ترجمان نے کہا کہ آڈیو ریکارڈنگ ے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے قطعی کوئی غلط کام نہیں کیا۔ ٹرمپ نے  اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا کہ درحقیقت یہ ریکارڈنگ اس کے بجائے کہ جو وہ چاہتے ہیں کہ آپ یقین کریں بلکہ یہ اُن کی بریت کا ثبوت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply