• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز شریف اور شاہ محمود کے کاغذات منظور: وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹنگ کل ہو گی

شہباز شریف اور شاہ محمود کے کاغذات منظور: وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹنگ کل ہو گی

اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کی نشست کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار مخدوم شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی جانب سےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے تجویز کنندہ آصف علی زرداری اور تائید کنندہ بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولانا اسعد محمود تجویز کنندہ اور تائید کنندہ شاہدہ اختر ہیں۔ بی این پی مینگل کی طرف سے اختر مینگل تجویز کنندہ اور آغا حسن بلوچ تائید کنندہ ہیں۔

باپ کی جانب سے خالد مگسی اور اسرار ترین تجویراور تائید کنندہ ہیں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سید امین الحق تجویر کنندہ و تائید کنند ہ ہیں۔

پی ٹی ایم کی جانب سے محسن داوڑ اور علی وزیر تجویز کنندہ اور تائید کنندہ جب کہ امیر حیدر خان ہوتی اور شاہ زین بگٹی بھی تجویز کنندہ اور تائید کنندہ ہیں۔ سید خورشید شاہ ، سید نوید قمر، سردار آیاز صادق اور خواجہ سعد رفیق و دیگر بھی تجویز و تائید کنندگان میں شامل ہیں۔

ق پی ٹی آئی نے قائد ایوان کے امیدوار کے لیے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کے تجویز کنندہ زین قریشی اورتائید کنندہ ظہور حسین قریشی ہیں ، ملک عامر ڈوگر تجویر کنندہ، علی محمد خان بھی تائید کنندہ میں شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply