میکسیکو؛ جنگلات میں 1000 سال پرانے شہر کی دریافت

میکسیکو کے جنگلات سے 1000 سال پرانا شہردریافت کر لیا گیا ،جس کا تعلق قدیم مایا تہذیب سے ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ 1000 سال پہلے شہر مایا کلچر کا اہم مرکز رہا ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انتھروپولوجی اینڈ ہسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں اہرام مصر جیسی عمارتیں ،پتھر وں کے ستون جبکہ دائروں میں ترتیب دی گئی جبکہ شہر میں پلازہ نماہ عمارتوں کے ڈھانچے بھی موجود ہیں ۔ اس جزیرے کو دریافت کرنے والے ماہرین نے اسے اوکمٹن کا نام دیا ہے ، مایا زبان میں اس کا مطلب پتھر کا ستون ہے، واضح رہے کہ اس شہر کا رقبہ یورپی ملک لکسمبرگ سے بھی بڑا ہے ،اس شہر کے آثار یوکاٹن نامی جزیرہ نما پر واقعہ بالمکو ماحولیاتی ریزرو میں موجود ہیں ۔ اس گمشدہ شہر کو دریافت کرنے کے لیے فضائی لیزر میپنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply