• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کتنے ملین امریکی کورونا سے ذائقے اور سونگھنے کی حس سے محروم ہوچکے ہیں؟

کتنے ملین امریکی کورونا سے ذائقے اور سونگھنے کی حس سے محروم ہوچکے ہیں؟

کورونا وائرس کی بیماری کا سامنا کرنے والے 20 ملین سے زیادہ امریکی سونگھنے اور ذائقے کی حس کھو چکے ہیں۔

ہیلتھ ڈے کی خبر کے مطابق دی لارینگوسکوپ میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق کے دائرہ کار میں تقریباً 29,700 بالغوں کا سروے کیا گیا۔

محققین نےکورونا وائرس کی شدت اور ذائقہ اور بو کی کمی کے درمیان تعلق کا تعین کیا ہے۔

یہ بتایا گیا کہ 20 ملین سے زیادہ امریکی جن کو کووِڈ 19 ہوا تھا وہ اپنی سونگھنے اور ذائقہ کی حس کھو چکے تھے اور کم از کم 25 فیصد میں یہ حواس بحال نہیں ہو سکا۔

نیشنل ہیلتھ انٹرویو سروے کے 2021 کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے، محققین نےنشاندہی کی ہے کہ تقریباً 60 فیصد شرکاء جن کو کوویڈ ہوا تھا کو سونگھنے کی حس اور تقریباً 58 فیصد کو ذائقے کی کمی کا سامنا ہے۔

یہ پایا گیا کہ ان شرکاء میں سے 24 فیصد میں صرف جزوی بہتری کا مشاہدہ ہوا ہے ، جب کہ 3 فیصد سے زیادہ کی سونگھنے کی حس میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

julia rana solicitors

یہ نوٹ کیا گیا کہ ذائقہ کی حس کھونے والوں میں سے 20 فیصد نے جزوی طور پر ذائقہ کی حس دوبارہ حاصل کی، اور 2 فیصد سے زیادہ ابھی تک ذائقہ حس کی نعمت سے محروم ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply