گاڑیوں پر عائد ٹیکس کو واپس نہ لینے کا اعلان

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ میں گاڑیوں پر عائد کیے جانے والے ٹیکس کو واپس نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ادویات پرکسٹم ڈیوٹی میں کمی پرغور کریں گے لیکن گاڑیوں پر ٹیکس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ متحدہ عرب امارات سے تجارت میں ڈھائی ارب ڈالر کی انڈر انوائسنگ ہے، چین سے امپورٹ میں 4 ارب ڈالرکی انڈرانوائسنگ ہورہی ہے، چین نے اب تک آن لائن ڈیٹا تک رسائی نہیں دی ہے۔ نان فائلر کے لیے پراپرٹی خریداری کی رقم 40 سے بڑھا کر 50 لاکھ کردی ہے جب کہ ٹیکس ایمنسٹی کا معاملہ چیف جسٹس کی صوابدید پر ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply