• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر 15 جون سے مکمل پابندی عائد

پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر 15 جون سے مکمل پابندی عائد

کراچی: ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر 15 جون سے مکمل پابندی عائد ہو گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مون سون سے قبل برساتی پانی کی نکاسی کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں گے، عوام کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ کون سا علاقہ کس ادارے کے زیر انتظام ہے؟

Advertisements
julia rana solicitors london

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی میٹریل سے تیار کردہ پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply