• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سمندری طوفان کی انوکھی رپورٹنگ ،رپورٹر کی ویڈیو وائرل

سمندری طوفان کی انوکھی رپورٹنگ ،رپورٹر کی ویڈیو وائرل

سمندری طوفان بائپر جوائے کی رپورٹنگ کے دوران بدین سے رپورٹر کی پانی میں کود کر انوکھی رپورٹنگ وائرل ہوگئی۔

بدین سےرپورٹر   نے پہلے ناظرین کو طوفان بائپرجوائے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پانی کی لہریں 12سے15فٹ بلند ہوچکی ہیں اور  کہا کہ میں پانی میں کود کر دکھاؤں گا کہ پانی کتنا گہرا ہے اور کتنی گہرائی میں جانا پڑتا ہے۔

رپورٹر خلیل ابراہیم پانی میں کو د کر رپورٹنگ کرتا رہا۔جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

 

واضح رہے کہ  سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بحیرہ عرب میں شدید طغیانی، سمندری لہریں بپھر گئیں، ساحل تیز ہواؤں کی زد میں آگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وفاقی وزیر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ طوفان کراچی سے دور ہوتا جارہاہے۔ طوفان کل دن 11بجے کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply