نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد :احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔جمعرات کو اسلام آباد احتساب عدالت نمبر 2کے جج محمد ارشد ملک کی نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔خواجہ حارث نے گزشتہ روز سماعت کے آغاز پرعدالت کو آگاہ کیا تھا کہ نواز شریف کلثوم نواز کی وفات کے باعث لاہور میں ہیں، ان سے کارروائی کے حوالے سے ہدایات نہیں لے سکا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سماعت جمعرات تک ملتوی کی جائے تاکہ اپنے مؤکل سے ہدایات لے سکوں۔ جس پر احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے تھے کہ کلثوم نوازبڑی شخصیت تھی ،کارروائی چلانا مناسب نہیں۔بعدازاں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply