چودھری پر ویز الٰہی کو بھی گرفتار کرلیا گیا

تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کولاہور میں گھر سے گرفتار کیا گیا ۔ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ۔ پرویز الٰہی گھر سے باہر جارہے تھے کہ گاڑی کوروک کر انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ضمانت منسوخ ہونے پر پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے ۔

 

 

چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان نے بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ۔

واضح رہے کہ پرویز الٰہی نے کرپشن کے مقدمے میں عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی تاہم گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست مسترد کر دی تھی کیونکہ ضمانت کے لیے ملزم کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔ ضمانت مسترد ہونے کے بعد چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے کئی بار چھاپے مارے تھے تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔ پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے کئی روز سے پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی تھی ۔ظہور الٰہی روڈ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply