بائیسویں پارے کے اہم نکات

١- *وما كان لمؤمن ولا مؤمنة إذا قضى الله ورسوله أمرا أن يكون لهم الخيرة من أمرهم*
(کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسولؐ کسی معاملے کا فیصلہ کر دے تو پھر اسے اپنے اُس معاملے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے)
٢- *وكان أمر الله قدرا مقدورا*
(اللہ کا حکم ایک قطعی طے شدہ فیصلہ ہوتا ہے)
٣- *ما كان محمد أبا أحد من رجالكم ولكن رسول الله وخاتم النبيين*
(محمدؐ تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، مگر وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں)
٤- *يأيها الذين آمنوا اذكروا الله ذكرا كثيرا وسبحوه بكرة وأصيلا*
(اے لوگو! جو ایمان لائے ہو، اللہ کو کثرت سے یاد کرو۔ اور صبح شام اس کی تسبیح بیان کرو)
٥- *وبشر المؤمنين بأن لهم من الله فضلا كبيرا*
(بشارت دے دو اُن لوگوں کو جو (تم پر) ایمان لائے ہیں کہ ان کے لیے اللہ کی طرف سے بڑا فضل ہے)
٦- *إنا أرسلنك شاهدا ومبشرا ونذيرا وداعيا إلى الله بإذنه وسراجا منيرا*
(اے نبیؐ، ہم نے تمہیں بھیجا ہے گواہ بنا کر، بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر۔ اللہ کی اجازت سے اُس کی طرف دعوت دینے والا بنا کر اور روشن چراغ بنا کر)
٦- *والله يعلم ما في قلوبكم*
(اللہ جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے)
٧- *إن الله وملائكته يصلون على النبي يأيها الذين آمنوا صلوا عليه وسلموا تسليما*
(اللہ اور اس کے ملائکہ نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں، اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو)
٨- *والذين يؤذون المؤمنين والمؤمنات بغير ما اكتسبوا فقد احتملوا بهتانا وإثما مبينا*
(اور جو لوگ مومن مردوں اور عورتوں کو بے قصور اذیت دیتے ہیں اُنہوں نے ایک بڑے بہتان اور صریح گناہ کا وبال اپنے سر لے لیا ہے)
٩- *يأيها النبي قل لأزواجك وبناتك ونسآء المؤمنين يدنين عليهن من جلابيبهن*
(اے نبیؐ، اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں)
١٠- *يوم تقلب وجوههم في النار يقولون يليتنا أطعنا الله وأطعنا الرسولا*
(جس روز ان کے چہرے آگ پر الٹ پلٹ کیے جائیں گے اُس وقت وہ کہیں گے کہ “کاش ہم نے اللہ اور رسولؐ کی اطاعت کی ہوتی”)
١١- *وما يدريك لعل الساعة تكون قريبا*
(تمہیں کیا خبر، شاید کہ قیامت کی گھڑی قریب ہی آ لگی ہو)
١٢- *واعملوا صالحا إني بما تعملون بصير*
(نیک عمل کرو، جو کچھ تم کرتے ہو اُس کو میں دیکھ رہا ہوں)
١٣- *وقليل من عبادي الشكور*
(میرے بندوں میں کم ہی شکر گزار ہیں)
١٤- *وما أرسلنك إلا كآفة للناس*
(اور (اے نبیؐ،) ہم نے تم کو تمام ہی انسانوں کے لیے بھیجا ہے)
١٥- *وأسروا الندامة لما رأوا العذاب وجعلنا الأغلال في أعناق الذين كفروا هل يجزون إلا ما كانوا يعملون*
(آخرکار جب یہ لوگ عذاب دیکھیں گے تو اپنے دلوں میں پچھتائیں گے اور ہم اِن منکرین کے گلوں میں طوق ڈال دیں گے۔ کیا لوگوں کو اِس کے سوا اور کوئی بدلہ دیا جا سکتا ہے کہ جیسے اعمال اُن کے تھے ویسی ہی جزا وہ پائیں؟)
١٦- *وما أموالكم ولا أولادكم بالتي تقربكم عندنا زلفى إلا من آمن وعمل صالحا فأولئك لهم جزآء الضعف بما عملوا وهم في الغرفت آمنون*
(یہ تمہاری دولت اور تمہاری اولاد نہیں ہے جو تمہیں ہم سے قریب کرتی ہو ہاں مگر جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے یہی لوگ ہیں جن کے لیے اُن کے عمل کی دھری جزا ہے، اور وہ بلند و بالا عمارتوں میں اطمینان سے رہیں گے)
١٧- *وما أنفقتم من شيء فهو يخلفه وهو خير الرازقين*
(جو کچھ تم خرچ کر دیتے ہو اُس کی جگہ وہی تم کو اور دیتا ہے، وہ سب سے بہتر رازق ہے)
١٨- *يزيد في الخلق ما يشآء*
(وہ اپنی مخلوق کی ساخت میں جیسا چاہتا ہے اضافہ کرتا ہے)
١٩- *ما يفتح الله للناس من رحمة فلا ممسك لها وما يمسك فلا مرسل له من بعده*
(اللہ جس رحمت کا دروازہ بھی لوگوں کے لیے کھول دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جسے وہ بند کر دے اسے اللہ کے بعد پھر کوئی دوسرا کھولنے والا نہیں)
٢٠- *يأيها الناس اذكروا نعمت الله عليكم*
(لوگو، تم پر اللہ کے جو احسانات ہیں انہیں یاد رکھو)
٢١- *فلا تغرنكم الحياة الدنيا*
(پس (دھیان رکھو کہ) دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے)
٢٢- *إنما يدعوا حزبه ليكونوا من أصحب السعير*
(وہ (شیطان) تو اپنے پیروکاروں کو اپنی راہ پر اس لیے بلا رہا ہے کہ وہ دوزخیوں میں شامل ہو جائیں)
٢٣- *من كان يريد العزة فلله العزة جميعا إليه يصعد الكلم الطيب والعمل الصالح يرفعه*
(جو کوئی عزت چاہتا ہو اُسے معلوم ہونا چاہیے کہ عزت ساری کی ساری اللہ کی ہے اُس کے ہاں جو چیز پونہچتی ہے وہ صرف پاکیزہ قول ہے، اور عمل صالح اس کو اوپر پونہچاتا ہے)
٢٤- *يأيها الناس أنتم الفقرآء إلى الله*
(لوگوں! تم اللہ کے ہی محتاج ہو)
٢٥- *إن يشأ يذهبكم ويأت بخلق جديد*
(وہ چاہے تو تمہیں ہٹا کر کوئی نئی خلقت تمہاری جگہ لے آئے)
٢٦- *ولا تزر وازرة وزر أخرى وإن تدع مثقلة إلى حملها لا يحمل منه شيء ولو كان ذا قربى*
(کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا اور اگر کوئی لدا ہوا نفس اپنا بوجھ اٹھانے کے لیے پکارے گا تو اس کے بوجھ کا ایک ادنیٰ حصہ بھی بٹانے کے لیے کوئی نہیں آئے گا چاہے وہ قریب ترین رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو)
٢٧- *إنما يخشى الله من عباده العلمآء*
(حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے بندوں میں سے صرف علم رکھنے والے لوگ ہی اُس سے ڈرتے ہیں)
٢٩- *ثم أورثنا الكتاب الذين اصطفينا من عبادنا فمنهم ظالم لنفسه ومنهم مقتصد ومنهم سابق بالخيرات بإذن الله*
(پھر ہم نے اس کتاب کا وارث بنا دیا اُن لوگوں کو جنہیں ہم نے (اِس وراثت کے لیے) اپنے بندوں میں سے چن لیا اب کوئی تو ان میں سے اپنے نفس پر ظلم کرنے والا ہے، اور کوئی میانہ رو ہے، اور کوئی اللہ کے حکم سے نیکیوں میں سبقت کرنے والا ہے۔
٣٠- *ولا يحيق المكر السيء إلا بأهله*
(بُری چالیں اپنے چلنے والوں ہی کو لے بیٹھتی ہیں)
٣١- *إنما تنذر من اتبع الذكر وخشي الرحمن بالغيب فبشره بمففرة وأجر كريم*
(تو اُسی شخص کو خبردار کر سکتے ہی جو نصیحت کی پیروی کرے اور ان دیکھے خدائے رحمان سے ڈرے اُسے مغفرت اور اجر کریم کی بشارت دے دو)
٣٢- *ونكتب ما قدموا وآثارهم وكل شيء أحصيناه في إمام مبين*
(جو کچھ افعال انہوں نے کیے ہیں وہ سب ہم لکھتے جا رہے ہیں، اور جو کچھ آثار انہوں نے پیچھے چھوڑے ہیں وہ بھی ہم ثبت کر رہے ہیں ہر چیز کو ہم نے ایک کھلی کتاب میں درج کر رکھا ہے)

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply