• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عدالت کا انوکھا فیصلہ، نابالغ بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے

عدالت کا انوکھا فیصلہ، نابالغ بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے

گارڈین عدالت لاہور کی تاریخ کا پہلا منفرد فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں عدالت نے 2 نابالغ بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا-

رپورٹ کے مطابق گارڈین عدالت لاہور کے جج محمد جاوید نے فیصلہ جاری کیا۔مدعی سلمان خالق کی جانب سے بیرسٹر ردا نور نے پیش ہو کر بتایا کہ مدعی اور ان کی بیوی کے درمیان معاملہ طلاق تک پہنچ چکا ہے، 2 سالہ حنین اور ڈیڑھ سالہ زوہان کی حوالگی کا کیس زیر سماعت ہے۔ دونوں بچے کینیڈا کے شہری ہیں اور خدشہ ہے کہ والدہ بچوں کو کینیڈا لیجا سکتی ہے عدالت دونوں بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا گارڈین جج کے پاس بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار ہے؟بیرسٹر ردا نور نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے پاس اختیار ہےاور عدالتی فیصلے بطور نظیر پیش کر دیتے ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جدید فیصلوں کی نظر میں بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے۔ جس کے بعد عدالت نے حنین سلمان اور زوہان احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔پی این این

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply