• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی تشہیر بند کی جائے؛لاہور ہائیکورٹ

اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی تشہیر بند کی جائے؛لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں آٹے کی تقسیم کے دوران ہلاکتوں اور تقسیم کے طریقہ کار کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے اس درخواست پر سماعت کے لیے 11 اپریل کی تاریخ بھی مقرر کردی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مفت اشیائے ضروریہ کے لیے مستحقین کو لائن میں کھڑا کرنا انسانی وقار کو پامال کرتا ہے۔اگر ایسی تقسیم کی تشہیر ہو جائے تو یہ جلتی پر تیل کا کام کرتی ہے۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ تقسیم کو خبر کے طور پر پبلک نہ کیا جائے اور نہ ہی کسی اور طرح سے میڈیا اور پریس میں پھیلایا جائے۔تقسیم کا کوئی بھی طریقہ جو انسانی وقار کو پامال کرے، اس سے روکا جاتا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ قرآن ذاتی خیرات کی تشہیر سے روکتا ہے۔حکومت کی پروجیکشن کے لیے عوام کے فنڈز سے خیرات کی پبلسٹی کرپٹ پریکٹس ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں مفت آٹے کے حصول کے لیے کئی مرتبہ بھگدڑ مچنے سے متعدد لوگ زخمی اور جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply