• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد نبویﷺ جانیوالے زائرین کی تعداد 1کروڑ ہوگئی

رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد نبویﷺ جانیوالے زائرین کی تعداد 1کروڑ ہوگئی

رمضان المبارک کے پاک مہینے میں مسجد نبوی ﷺ آنے والےزائرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ سے زائد زائرین نےمسجد نبوی ﷺ میں عبادات کی ہیں۔زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے لیے سیکڑوں رضا کار دن رات فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کوروناوائرس کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ 2 سال سے زائرین عمرہ کی تعداد کو محدود کردیا گیا تھا لیکن رواں سال کورونا کے باعث عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں دنیا بھر سے زائرین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مسجد نبویؐ میں اعتکاف کے لئے آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’منگل 4 اپریل 2023 سے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ مسجد نبوی کے مطابق ’زائرون‘ ایپ کے ذریعے اعتکاف کی درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ جو شخص اعتکاف کا خواہش مند ہو وہ زائرون ایپ کے ذریعے اندراج کرائے‘۔ مسجدنبوی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’اعتکاف کے اجازت نامے مقررہ جگہ کی گنجائش کے مطابق جاری کیے جائیں گے‘۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply