شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ تیز

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی میٹروپولیٹن کے محکمہ انسداد تجاوزات سیل کی جانب سے شہر میں قائم تجاوزات ‏کے خلاف آپریشن کا سلسلہ تیز کردیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھی سن شیڈ ‏اتارنے شروع کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوازت کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، دکاندار اپنی حد میں آنے لگے چھجے اور سامان ہٹادیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، عائشہ منزل، پی ای سی ایچ ایس، طارق روڈ، ‏کورنگی اور شاہ فیصل ٹاون میں بھی تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔ ایمپریس مارکیٹ میں آپریشن کے بعد دکاندار اپنی مدد ‏آپ کے تحت دکانوں کے سن شیڈز اور سائن بورڈ اتار نے میں مصروف ہیں ۔محکمہ انسداد تجاوزات نے شہر کے مختلف علاقوں میں ‏آپریشن سے قبل بینرز بھی آویزاں کردیئے ہیں، جبکہ دکانداروں میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر حرکت میں آئی انتظامیہ تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply