سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس :عدالت نے فیصلہ سنا دیا

کراچی: بینکنگ کورٹ میں سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس پر عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ نے ایف آئی اے کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کردی۔عدالت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ سے متعلق فیصلہ کرنے سے منع کیا ہے۔ایف آئی اے نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے دوبارہ تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایف آئی اے نے 13 نومبر کو ریمانڈ کے لئے درخواست دائر کی تھی جس پر ملزمان کے وکلا نے بھی ریمانڈ کی مخالفت کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply